پاکستان اور زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی طرف سے گزشتہ روز کے چار وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو عابد علی اور ساجد خان نے سکور میں 35 رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد ساجد خان 20 رنز بنا کر ڈونلڈ تریپانو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔محمد رضوان کی اننگز 21 سکور تک محدود رہی اور چیسورو کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، حسن علی صفر پر ہمت ہار بیٹھے۔
اس دوران عابد علی نے اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل کی جبکہ دوسرے اینڈ پر موجود نعمان علی نے بھی برق رفتار اننگز کھیلنا شروع کی دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 169 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔ اس پارٹنر شپ کا اختتام اس وقت ہوا جب نعمان علی 97 رنز بنا کر وکٹ کیپر کی چالاقی کی وجہ سے سٹیمپ آؤٹ ہو گئے۔ قومی ٹیم کا سکور اس وقت 510 رنز تھا ، کپتان بابر اعظم نے سپنر کے آؤٹ ہونے کے بعد اننگز ڈکلیئر کر دی۔