اسلامی تعلیمات کاغلط مفہوم لیتےہوئےخواتین کوتعلیم سےمحروم رکھاگیا،چیف جسٹس

اسلامی تعلیمات کاغلط مفہوم لیتےہوئےخواتین کوتعلیم سےمحروم رکھاگیا،چیف جسٹس
کیپشن: Taking the wrong meaning of Islamic teachings, women were deprived of education, Chief Justice

 ایک نیوز:چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نےکہاہےکہ اسلامی تعلیمات کاغلط مفہوم لیتےہوئےخواتین کوتعلیم سےمحروم رکھاگیا۔
ٰتفصیلات کےمطابق جوڈیشل اکیڈمی میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتےہوئےچیف جسٹس قاضی فائزعیسی کاکہناتھاکہ آئین میں حاکمیت اللہ تعالیٰ کی ہے،‏ہم ایک اسلامی معاشرے میں رہ رہے ہیں، اقتدار اعلی کا اختیار اللہ تعالی کے پاس ہے، ہمارے دین میں خواتین کا بہت احترام ہے،ایک شخص ہمارے نبیؐ کے پاس آیا اور پوچھا سب سے زیادہ کس کی عزت کروں،آپ نے 2 مرتبہ والدہ اور پھر والد کا کہا۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کامزیدکہناتھاکہ اسلام کے منافی قانون سازی نہیں ہونی چاہیے، اسلام میں پانچ اراکان ہیں، حدیث ہے کہ جنت ماں کے قدموں کےتلے ہے،اسلام نے خواتین کو اعلیٰ مرتبے پر فائز کیا ہے،اسلام تو علم کے حصول کی ترغیب دیتا ہے۔