صدارتی الیکشن، ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

Mar 08, 2024 | 23:25 PM

ایک نیوز:صدارتی الیکشن کیلئے ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔
ذرائع کےمطابق 600 پولیس اہلکار ریڈ زون میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے،غیر متعلقہ افراد کو ریڈ زون میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
 ذرائع کےمطابق پارلیمنٹ کے اندر جانے کی اجازت صرف پاسسز کے ساتھ ہو گی،دفعہ 144 ریڈ زون میں پہلے سے نافذ ہے،صرف وی وی آئی پی والے سکواڈ کو ریڈ زون میں جانے کی اجازت ہو گی۔

دوسری جانب صدارتی الیکشن کیلئے قومی اسمبلی کاہال الیکشن کمیشن کےحوالےکردیاگیاہے۔
ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن کا عملہ اور سامان قومی اسمبلی پہنچا دیا گیا، قومی اسمبلی ہال صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ اسٹیشن کے طور استعمال کیا جائے گا ۔
ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کے پولنگ کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلیں صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ صبح 10 بجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گی۔

مزیدخبریں