پنجاب بیوروکریسی میں بڑےپیمانےپر تقرروتبادلے

Mar 08, 2024 | 22:46 PM

ایک نیوز:پنجاب میں بیوروکریسی میں بڑےپیمانےپرتقرر وتبادلےکردئیےگئے۔
ذرائع کےمطابق گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نبیل اعوان کو چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ تعینات کردیاگیا،سیکرٹری پرونشل مینجمنٹ فواد ہاشم ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب تعینات ،ایڈ یشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ثاقب ظفرکو پرنسپل سیکرٹری گورنر پنجاب کاچارج مل گیا،چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم اسد اللہ کو سیکرٹری ہاؤسنگ تعینات کردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ افتخار سہو کوسیکرٹری زراعت کاچارج مل گیا، سیکرٹری ہوم شکیل احمدکو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کردیاگیا،تقرری کی منتظر نور الامین مینگل کوسیکرٹری ہوم تعینات کردیاگیا،سیکرٹری ماحولیات راشد کمال الرحمٰن کو او ایس ڈی بنادیاگیا۔ تقرری کے منتظر جاوید اختر کوسیکرٹری اوقاف تعینات کردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق سیکرٹری آر کائیو ناصر اقبال چیف اکنامسٹ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ تعینات ،تقرری کے منتظر علی بہادرکو سیکرٹری انسانی حقوق چارج مل گیا، سیکرٹری انسانی حقوق کاشعیب اکبر کوسیکرٹری پنجاب مینجمنٹ تعینات کردیاگیا،سیکرٹری اوقاف طاہر رضاکو ڈی جی اوقاف کاچارج مل گیا،سی ای او پپرا اقبال حسین کو سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات کردیاگیا۔
 ذرائع کےمطابق سیکرٹری خوراک محمد عثمان کوسی ای او پپرا تعینات کردیا، سیکرٹری سوشل ویلفیئر ظہور حسین کوسیکرٹری آر لائیو کاچارج مل گیا، سیکرٹری پی اینڈ ڈی مظفر خان کو سیکرٹری کھیل تعینات کردیاگیا،ڈی جی کھیل آصف طفیل کو سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ تعینات کردیاگیا، تقرری کے منتظر پرویز اقبال کوڈی جی کھیل  کاچارج مل گیا۔
ذرائع کےمطابق سیکرٹری ہائر ایجوکیشن خالد سلیم کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ،سیکرٹری سکول احسن وحید کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیا، کمشنر بہاولپور احتشام انورکو سیکرٹری سکول تعینات کردیاگیا، سیکرٹری زراعت نادر چٹھہ کوکمشنر بہاولپور کاچارج مل گیا، تقرری کے منتظر زمان وٹوکو ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات کردیاگیا، تقرری کے منتظر فیصل فریدکو ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تعینات کردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق ایوان وزیر اعلیٰ میں تعینات فرخ نوید کوسیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات کردیاگیا،ڈی جی سوشل ویلفیئر مدثر ملک کو ڈی جی جنگلات کاچارج مل گیا، او ایس ڈی دانش افضال کوسیکرٹری عمل درآمد ایوان وزیر اعلیٰ تعینات کردیاگیا، ڈی جی سپیشل ایجوکیشن آمنہ منیر کوڈی جی سوشل ویلفیئر کاچارج مل گیا، وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم شہزاد سعیدکو ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات کردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق ڈی جی تحفظ جنگلی حیات منیب الٰہی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، تقرری کے منتظر شوکت علی کو ممبر بورڈ آف ریونیو کاچارج مل گیا،سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن شاہد فرخ کو ڈی جی سپیشل ایجوکیشن تعینات کردیاگیا، سیکرٹری ٹو ایڈیشنل چیف سیکریٹری منیب الرحمن کو سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کاچارج مل گیا،ڈی جی پھاٹا خالد نذیرکو سپیشل سیکرٹری سکول تعینات کردیاگیا،سپیشل سیکرٹری سکول کلثوم ثاقب کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، ڈی جی آر ڈی اے سیف انورکو ڈی جی پھا ٹا تعینات کردیاگیا، تقرری کی منتظر کنزا مرتضیٰ کوڈی جی آر ڈی اے کاچارج مل گیا۔

مزیدخبریں