رمضان المبارک میں گیس لوڈشیڈنگ کانیاشیڈول جاری

Mar 08, 2024 | 22:11 PM

ایک نیوز:رمضان المبارک میں گیس لوڈشیڈنگ کےحوالےسےنیاشیڈول جاری کردیاگیا۔
ترجمان سوئی گیس کےمطابق سوئی ناردرن گیس نے رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہمی کا فیصلہ کیاہے،سحری کے لیے رات ڈھائی سے صبح 8 اور افطاری کے لیے سہ پہر 3 سے رات 10 تک بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔
 ترجمان کےمطابق گیس پریشر کے مسائل کے حل کے لیے مانیٹرنگ ٹیمز تشکیل دے دی گئیں، رمضان المبارک میں گیس پریشر کے مسائل کے حل کرنےکے لیے کنٹرول روم بھی قائم کردیے گئے، صارفین گیس پریشر یا فراہمی کے حوالے سے شکایات کے لیے 1199 پر کال کرسکتے ہیں ۔سوئی ناردرن نے گیس صارفین سے سحر و افطار کے اوقات میں گیس کےضیاع کوروکنے کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں