نگران سیٹ اپ کاتصورختم،ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں اتفاق

Mar 08, 2024 | 21:44 PM

ایک نیوز:نگران سیٹ اپ کاتصورختم کرنےکیلئےن لیگ اورپیپلزپارٹی میں اتفاق ہوگیا۔
ذرائع کےمطابق انتخابی عمل میں نگران حکومتوں کی ناکامیوں اور بعض خامیوں کے سبب پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی رابطہ کمیٹی نے اہم سفارشات مرتب کرلیں،بنگلہ دیش اور انڈیا کی طرح سبکدوش ہونے والا وزیراعظم ہی نئے وزیراعظم اور کابینہ کے انتخاب تک بطور نگران ایگزیکٹو کے کام جاری رکھ سکے گا۔
ذرائع کےمطابق ن لیگ اورپیپلزپارٹی نےنگران سیٹ اپ کوختم کرنےکےلئےاتفاق رائے کرلیا ،تمام اتحادیوں کے اتفاق رائے سے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔البتہ کابینہ تحلیل کردی جائے گی، مجوزہ سفارشات کو دونوں جماعتوں کی قیادت نے منظور کرلیا۔ 

ذرائع کےمطابق نگران حکومتوں کے تصور کو ختم کرنے کی سفارشات پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی جائیگی، اتحادیوں کے اتفاق رائے کے بعد یہ تجاویز قانونی مسودے کی شکل میں قانون سازی کیلئے پیش ہونگی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کے عمل کو بھی سادہ اور آسان بنانے کیلئے بھی بعض سفارشات مرتب کرکے اسی مسودے کا حصہ بنایا جائیگا تاکہ الیکشن کے بعد مختلف اعتراضات کو زیادہ سے زیادہ کم کیا جاسکے۔

مزیدخبریں