ایک نیوز:پشاورزلمی نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوشکست دےکرپلےآف کیلئےکوالیفائی کرلیا۔
تفصیلا ت کےمطابق پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)کےنویں ایڈیشن کے25ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےکپتان رائلی روسونےٹاس جیت کرپشاورزلمی کوپہلےبیٹنگ کی دعوت دی تھی۔پہلےبیٹنگ کرتےہوئےپشاورزلمی نے197رنزکاہدف دیاتھا۔
ہدف کےتعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم 18 ویں اوور میں 120 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پشاور زلمی نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اس کے علاوہ صائم ایوب 30، محمد حارث 20، کیڈمور 33، حسیب اللہ 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔رومین پاؤل 28 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین نے بولنگ کاجادوچلایاایونٹ میں پہلی ہیٹ ٹرک کی، انہوں نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
عقیل حسین نے اپنے چوتھے اوور کی دوسری،تیسری اور چوتھی گیندپر وکٹ لی، انہوں نے پشاور زلمی کے عامر جمال، مہران ممتاز اور لیوک ووڈ کو آؤٹ کیا۔
اس کے علاوہ سہیل خان، محمد حسنین اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔
جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سےکوئی کھلاڑی بڑی اننگزنہ کھیل سکا، سعود شکیل 24 اور جیسن رائے 16 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اس کے علاوہ رائلی روسو 8، سہیل خان 7 اور خواجہ نافے 5 رنز بناسکے، ابرار احمد صفر پر آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب، لیوک ووڈ ،مہران ممتاز اور خرم شہزاد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عامر جمال اور نوین الحق نے ایک ایک وکٹ لی۔
اس جیت کےبعدپشاورزلمی پلےآف مرحلےمیں پہنچےمیں کامیاب ہوگئی،پشاور زلمی پلےآف میں پہنچنے والی دوسری ٹیم ہے، اس سے قبل ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچ چکی ہے۔
زلمی نےگلیڈی ایٹرزکوشکست دیکرپلےآف کیلئےکوالیفائی کرلیا
Mar 08, 2024 | 23:10 PM