ہم سب ملکرپاکستان کی خدمت کریں گے،بلاول بھٹوزرداری

ہم سب ملکرپاکستان کی خدمت کریں گے،بلاول بھٹوزرداری
کیپشن: We will all serve United Pakistan, Bilawal Bhutto Zardari

ایک نیوز:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ ہم سب مل کرپاکستان کی خدمت کریں گے۔
تفصیلا ت کےمطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ والدکےلئےووٹ مانگنےآیاہوں ،نگہبان رمضان پیکیج سےغریب عوام کی خدمت ہوگی، پسماندہ طبقوں کی خدمت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہناتھاکہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مریم نواز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ایک مخصوص جماعت کی وجہ سے معاشرے میں تقسیم پیدا ہوئی، نفرت، تقسیم کے ماحول کو دفن کر کے آگے بڑھنا ہو گا۔
بلاول بھٹوزرداری کامزیدکہناتھاکہ ایسا راستہ نکالنا ہوگا جس سے معاشرہ ترقی کرے، امید ہے شہباز شریف اور صدر مملکت تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے مل کر چلیں گے، ہم انشا اللہ مل کر آگے بڑھیں گے۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہناتھاکہ سب کی چیف منسٹر ہوں، فاطمہ جناح، بے نظیر شہید آج یاد آرہی ہیں، بینظیر شہید سے ایک ملاقات ہوئی تھی، میری والدہ ایک بہادر خاتون تھیں۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ ن لیگ صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری کو ووٹ دے گی، سنجیدہ سیاسی جماعتیں قوم کے مفاد کے لیے متحد ہیں، سنجیدہ سیاسی جماعتیں ملک کو آگے بڑھانا چاہتی ہیں، سنجیدہ سیاسی جماعتوں کو پتا ہے عوام ان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رمضان پیکیج دیا جا رہا ہے، رمضان پیکیج بلاتفریق دیا جا رہا ہے، تین لاکھ ہیمپرز آج کی تاریخ میں تقسیم کر چکے ہیں۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ تمام ملکی مسائل کے حل کے لیے ہم سب کو ایک ہونا پڑے گا،  گزشتہ پانچ سال میں ایوان صدر سے آئین شکنی ہوئی، شکر ہے اس صدر سے جان چھوٹی، صدر عارف علوی کو قوم اچھے الفاظ سے یاد نہیں رکھے گی،اچھی بات ہے آصف زرداری سیاسی شخصیت اور صدر بنیں گے، آصف زرداری سیاسی اتار چڑھاؤ بھی سمجھتے ہیں۔