مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھادیا گیا

Mar 08, 2024 | 17:10 PM

ایک نیوز :حکومت نے مقامی طور پر تیار گاڑیوں پر ٹیکس میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کےمطابق  1400 سی سی سے زائد کی گاڑی پر سیلز ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، 40 لاکھ سے اوپر کی گاڑی پر بھی ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا گیا، سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کردی گئی، نوٹیفکیشن کا اطلاق آج سے ہوگا، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 14 فروری کو سیلز ٹیکس اضافے کی منظوری دی تھی، سیلز ٹیکس شرح میں اضافے سے 4 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔

مزیدخبریں