ایک نیوز :تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چودھری کو دل کی تکلیف کے باعث معائنے کیلئےپنجاب کارڈیالوجی لایا گیا ،جہاں ان کا معائنہ کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹراعجازچودھری کو دل کی تکلیف کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی ( پی آئی سی ) میں معائنے کے لیے لایا گیا ۔ اعجاز چودھری کو سخت سیکورٹی میں پی آئی سی لایا گیا۔ذرائع کے مطابق پی آئی سی میں معائنے کے بعد اعجاز چوہدری کو اسلام آباد لیجایا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے سیکرٹری سینیٹ کو پی ٹی آئی کے اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی رولنگ دے دی اور کہا کہ صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنا اعجازچوہدری کا حق ہے۔