ایک نیوز :حکومتی اتحاد نے سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو سینیٹ کا الیکشن لڑانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
ذرائع کےمطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی حکومتی اتحاد کی طرف سے سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے ،محسن نقوی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے متفقہ امیدوارہوں گے ،محسن نقوی کو سینیٹر منتخب ہونے کے بعد اہم وزارت دی جائے گی ،محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ بھی برقرار رکھیں گے۔