ویب ڈیسک:چند گھنٹوں کی بندش پر فیس اور انسٹا گرام کو3 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔
تفصیلات کےمطابق دنیا بھر میں 5 مارچ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام مختصر وقت کیلئے بند ہوگئی تھی ، مختصر وقت کیلئے فیس بک اور انسٹا کی بندش نے مارک زکربرگ کی دولت میں ایک دن میں 2.79 ارب ڈالر کمی کردی اور کمپنی کے حصص کی قیمت بھی گرگئی۔
واضح رہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام ایک گھنٹے سے زائد وقت کے لیے بند ہوگئی تھیں،جس پر صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ، تنکنیکی خرابی کے باعث فیس بک اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہوئے اور دوبارہ پاس ورڈ لگانے کے باوجود بھی آئی ڈیز بند ہوگئیں ۔
مشہور سماجی رابطے کی ویب سائٹس تقریباً ایک گھنٹے تک بند رہنے کے بعد بحال ہوگئی تھیں جبکہ ایکس پر اس حوالے سے کئی پوسٹس بھی کی گئی تھیں، صارفین نے جہاں اپنے اکاؤنٹس اچانک بند ہونے پر پریشانی کا اظہار کیا وہیں صارفین کی جانب سے دلچسپ میمز بھی پوسٹ کی گئیں۔ یہاں تک کہ ایکس کے مالک ایلون مسک نے حریف کمپنی میٹا کا مذاق اڑایا تھا۔