ایک نیوز :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں خواتین کا کوٹہ 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کااعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین کو اعلٰی عہدوں پر کام کرتے دیکھ بہت فخر ہوتا ہے۔ خواتین کےلیے ایک دن مختص نہیں ہوتا ہے، میں ہر خاتون کو سلام پیش کرتی ہوں اور اس کی قدر کرتی ہوں۔
مریم نواز نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ دیگر صوبوں میں بھی خواتین وزیراعلیٰ بنیں۔ میری جماعت میں بھی مردانہ تسلط موجود ہے، مجھے بھی یہاں تک آنے میں 12-13 سال لگے ہیں۔ان کا مزید کہناتھا کہ لاہورسیف سٹی ایک بہت اعلی پروجیکٹ ہے،ہم پنجاب کے تمام شہروں کو سیف سٹی بنائیں گے ، سیفی ایپ ہم نے شروع کی ہے اس پر سیف سٹی نے بہت محنت کی ہے ،جو بھی ورکنگ خواتین ہیں اس ایپ کو لازمی استعمال کریں۔ تمام خواتین ارکان اسمبلی سکول کالج میں جا کر اس ایپ کے بارے میں آگاہی دیں۔