ایک نیوز :محکمہ موسمیات نے ملک کےمختلف علاقوں میں 9 سے 15 مارچ تک بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 9 مارچ کو بلوچستان میں داخل ہو گا۔بارشوں کا نیا سلسلہ 12 مارچ تک ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو گا،10 سے 13 مارچ کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔11 سے 14 مارچ کے دوران اسلام آباد مری سمیت بالائی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے ۔
11 سے 15 مارچ کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ 13 سے 14 مارچ کے دوران مری گلیات سمیت کشمیر گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور برفباری کے باعث لینڈ سلائڈنگ کے خدشات ہیں۔