صدر عارف علوی کے اعزاز میں الوداعی گارڈ آف آنر

Mar 08, 2024 | 11:09 AM

ایک نیوز :صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ 

تفصیلات کےمطابق تینوں مسلح افواج کے دستے نے صدر مملکت نے گارڈ آف آنر پیش کیا،صدر نے سلامی لی اور گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، صدر نے اپنے سیکرٹری اور سٹاف سے الوداعی ملاقاتیں کیں،عارف علوی نے سٹاف اور عملے کے تعاون کا شکریہ ادا کیا،صدر نے اپنے سیکیورٹی سٹاف اور پروٹوکول عملے سے بھی الوداعی ملاقات کی۔

واضح رہے کہ ملک میں کل صدارتی الیکشن  ہورہے ہیں۔حکومتی اتحاد کی جانب سے آصف علی زرداری صدارتی امیدوار ہیں جبکہ اپوزیشن سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدارتی امیدوار  محمود خان اچکزئی ہیں ۔

مزیدخبریں