ایک نیوز :عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی ۔
تفصیلات کےمطابق قرارداد پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کروائی ،قرارداد میں پہلی خاتون وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے اپنی پہلی تقریر میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے کیے جانے والے اعلانات کو سراہا گیا۔
پنجاب کے ایوان کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ معاشرتی ترقی میں رسمی و غیر رسمی شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کے لئے کام کرنے کی جگہوں کو محفوظ بنایا جائے،بچیوں کی کم عمر شادی،صنفی امتیاز،جنسی ہراسگی،جہیز کی لعنت،حق تعلیم،حق وراثت سے محروم رکھنے جیسے معاشرتی برائیوں کو ختم کیا جائے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب کا یہ ایوان یقین رکھتا ہے کہ پنجاب میں خاتون وزیر اعلی کی موجودگی سے پنجاب کی خواتین سیاسی، سماجی، معاشی و قانونی خودمختاری کے ساتھ فیصلہ سازی اور مقامی حکومتوں میں عورتوں کی 33 فیصد نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا۔