ایک نیوز : جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے لاہور ہائیکورٹ کے 52 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان سے حلف لیا۔ حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شرکت کی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس (ر) خلیل الرحمٰن رمدے، جسٹس (ر) اعجاز احمد چودھری، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس مس عالیہ نیلم بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت نے جسٹس ملک شہزاد کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نےحلف اٹھالیا
Mar 08, 2024 | 10:17 AM