ڈبل روٹی کھانے کا کیا نقصان ہے؟

Mar 08, 2024 | 00:51 AM

ایک نیوز :ناشتے میں ڈبل روٹی کھانے کا کیا نقصان ہے؟ماہرین نے تحقیقات میں بڑا انکشاف کردیا۔
 ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ اگر آپ ناشتے میں سفید ڈبل روٹی کھانا پسند کرتے ہیں تو بہتر ہے کہ اسے کسی اور غذا میں تبدیل کر دیں کیونکہ یہ عادت آپ کی شخصیت کی کشش کم کرنے کا باعث بنتی ہے۔اس کے مقابلے میں ناشتے میں پھلوں، براؤن بریڈ یا دیسی گندم سے بنی اشیا کا استعمال شخصیت کو پرکشش بنانے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔
محققین کا ماننا ہے کہ ریفائن کاربوہائیڈریٹس سے بنی اشیا کے استعمال سے بلڈ شوگر اور انسولین کی سطح میں تبدیلیاں آتی ہیں، جس سے کھانے کے فوری بعد جِلد پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ طویل المعیاد بنیادوں پر ہارمونز بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

مزیدخبریں