آئی فون صارفین کیلئےنئے ایموجیز متعارف

  آئی فون صارفین کیلئےنئے ایموجیز متعارف
کیپشن:   آئی فون صارفین کیلئےنئے ایموجیز متعارف

 ویب ڈیسک: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون صارفین کے لیے آئی او ایس 17.4 ورژن متعارف کرا دیا۔
سکیورٹی اور پوڈ کاسٹ ایپ میں واضح تبدیلیوں کے ساتھ 118 نئے ایموجی پیش کیے گئے ہیں۔ایموجیز میں لائم، فینکس، مشروم، ٹوٹی ہوئی دھاتی زنجیر، دو سر ہلاتے سر اور دیگر شامل ہیں۔ ان نئی ایموجیز میں 100 سے زیادہ مختلف رنگ کے افراد بھی موجود ہیں جن میں سے کچھ لاٹھی اٹھائے ہوئے ہیں اور دیگر ویل چیئر پر سوار ہیں۔ 118 نئی ایموجیز یونی کوڈ   کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔
دوسری جانب، اس نئی اپ ڈیٹ یورپی یونین کے ڈیجیٹل مارکٹنگ ایکٹ (ڈی ایم اے) کے پیشِ نظر متعدد دیگر تبدیلیاں بھی پیش کی گئی ہیں۔ قانون کے تحت ایپل کو آئی فون ڈیوائسز کے لیے ایپ اسٹورپر دیگر ڈیویلپرز کو ایپ بنانے اور لانچ کرنے کی اجازت دینی ہوگی۔