فیس بک، انسٹاگرام کی بندش سے اربوں ڈالر کا نقصان

Mar 08, 2024 | 00:07 AM

ویب ڈیسک: فیس بک اور انسٹاگرام کی مختصر بندش سے مارک زکربرگ کی کمپنی میٹا کو 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا اور کمپنی کے حصص کی قیمت بھی گرگئی
 رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارک زکربرگ کی دولت میں ایک دن میں 2.79 ارب ڈالر کمی ہوئی اور بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس میں 176 ارب ڈالر ڈوب گئے لیکن وہ دنیا بھر میں دولت مند افراد کی فہرست میں بدستور چوتھے نمبر موجود ہیں۔
فیس بک اور انسٹاگرام ایک گھنٹے سے زائد وقت کے لیے بند ہوگئی تھیں، جس کے نتیجے میں میٹا کے حصص کی قیمت میں 1.6 فیصد کمی آگئی، جس کے باعث مارک زکربرگ کی دولت میں کمی آگئی۔
وال اسٹریٹ پر اسی روز میٹا کے حصص کی قیمت 490.22 ڈالر پر لین دین کے بعد بند ہوئی تھی۔
فیس بک اور انسٹاگرام کی اچانک بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اسی طرح میٹا کوئسٹ کے صارفین کو بھی رسائی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس کے علاوہ یوٹیوب کے کئی صارفین نے بھی شکایت کی تھی۔

مزیدخبریں