ایم کیو ایم کا صدارتی امیدوار آصف زرداری کو ووٹ دینےکااعلان

Mar 08, 2024 | 00:02 AM

ایک نیوز:ایم کیو ایم نےصدارتی امیدوار آصف زرداری کو ووٹ دینےکااعلان کردیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ایم کیو ایم کےرہنما خالد مقبول صدیقی کی پارلیمنٹ لاجز میں رہائش گاہ پہنچیے اور صدارتی امیدوار آصف زرداری کیلئے ووٹ کی درخواست کی ۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ایم کیوایم کے وفد نے صدارتی انتخابات میں پی پی پی امیدوار صدر آصف زرداری کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن، احمد سلیم صدیقی، خالدہ عتیب اور نگہت شکیل نے ملاقات کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ اور نوید قمر ،اعظم نذیر تارڑ اور سعد رفیق بھی موجود تھے۔

 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہنا تھاکہ ایم کیو ایم سے ہم نے ایشوز پر بات کی ہے ۔کراچی کے مسائل حل کرنے میں ہم دونوں کو دلچسپی ہے ۔کراچی کو فائدہ ہوگاتو ملک کو فائدہ ہوگا ۔مرکزی صوبائی بلدیاتی سطح پر ہم مسائل کے حل کے لئے مل کر چلیں گے۔ہم ایم کیو ایم پاکستان کے شکر گزار ہیں ۔صدر آصف علی زرداری کو  شاید ایم کیو ایم نے پہلی بار بھی صدر تجویز کیا تھا ۔ایم کیو ایم پاکستان اور دیگر اتحادی ملکر آصف علی زرداری کو صدر بنائیں گے ۔کراچی سے آئے ہیں ہمیں اسلام آباد میں ٹھنڈ بھی زیادہ لگتی ہے ۔سردی کے باوجود ہم کافی دیر بیٹھے ہیں۔

 ایم کیو ایم کے کنوینئرخالد مقبول صدیقی کاکہنا تھا کر صدارتی الیکشن میں ایم کیو ایم آصف زرداری کو ووٹ دے گی ۔ملک کر کراچی کے مسائل حل کرتے ہیں تو ملک کا فائدہ ہوگا ۔وفاقی،صوبائی اوربلدیاتی سطح پرعوام کی آواز بنیں گے ۔ہم اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کا مشن ملکر پورا کریں گے ۔ پاکستان کی ترقی و تعمیر کے لئے آج کی رات بڑی مبارک ہوگی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کاکہنا تھاکہ آصف علی زرداری ہمارے سب کے امیدوار ہیں ۔آصف علی زرداری ریکارڈ ووٹ لیکر کامیاب ہوں گے۔

مزیدخبریں