پی این ین :اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ برس کے سیلاب متاثرین کیلئے انٹرنیشنل کانفرنس میں ڈونرز کے وعدوں میں سے صرف 40 فیصد ہی پورے کیے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک سے نیویارک میں نیوز بریفنگ میں پوچھا گیا کہ جنوری میں وعدہ کی گئی زیادہ تر رقم کہاں غائب ہے، جس پر ان کا کہنا تھا کہ غائب ہے کیونکہ لوگوں نے اب تک نہیں دی .
علاوہ ازیں جینوا میں انسانی حقوق کی کونسل میں گزشتہ روز پیش کی گئی اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ طالبان کا سلوک انسانیت کے خلاف جرم کے مترادف ہے، طالبان کی جان بوجھ کر اور حسابی پالیسی خواتین اور لڑکیوں کے انسانی حقوق سے انکار اور انہیں عوامی زندگی سے مٹانا ہے، طالبان کی خواتین کے خلاف پالیسیاں صنفی امتیاز کے زمرے میں آتی ہیں.