امریکی شہری نےلائبریری کو 56سال بعدکتاب لوٹاکرتاریخ رقم کردی

Mar 08, 2023 | 23:43 PM

ایک نیوز:امریکی ریاست میساچوسیٹس میں قائم لائبریری کوشہری نے 56 سال بعد کتاب واپس لوٹا کرتاریخ رقم کردی۔
 مونٹیگ پبلک لائبریری کا ایک فیس بک پوسٹ میں کہنا تھا کہ ’دی مسٹری آف دی گرین گھوسٹ‘ نامی کتاب کو مونٹیگ سینٹر لائبریری کو واپس کی گئی جس کے ساتھ ایک نوٹ بھی موجود تھا۔ نوٹ میں بتایا گیا تھا کہ کتاب کو 1967 کو لوٹایا جانا تھا۔
مونٹیگ سینٹر کے سابق رہائشی نے نوٹ میں لکھا تھا کہ امید ہے کتب خانے کے مہتمم اس کتاب کو دلی معذرت کے ساتھ قبول کریں گے۔
لائبریری کی انتظامیہ کے مطابق حال ہی میں واپس کی جانے والی کتاب کے ساتھ ایک رقہ بھی بھیجا گیا جس میں 56 سال کی تاخیر کے بعد کتاب واپس کرنے پر معذرت کی گئی تھی۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ لائبریری سسٹم نے تاخیر کی صورت میں جمع کروائے جانے والی فیس کو گزشتہ برس ختم کر دیا تھا اور جن صاحب نے یہ کتاب واپس بھجوائی ہے ان سے 56 سال کا جرمانہ وصول نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں