ایک نیوز :سابق وزیراعظم عمران خان سے پولیس تشدد سے شہید کارکن بلال علی کے والد نے زمان پارک میں ملاقات کی ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شہید کارکن بلال علی کے والد سے ملاقات کرکے بیٹے کی شہادت پر افسوس کااظہار کیا ۔
سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ کارکنوں پرتشدد اور کارکن کی شہادت پرآئی جی پنجاب، سی سی پی اور اور دیگر ذمہ داران کیخلاف قتل کے مقدمات درج کروائیں گے۔
واضح رہے کہ کہ زمان پار ک میں پولیس کے تشدد کے نتیجے میں ان کا ایک کارکن شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ شہید ہونے والے کارکن علی بلال پر پولیس تشدد کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ دوسری جانب علی بلال کے انتقال پر پنجاب پولیس کا ردعمل بھی آگیا ہے۔