میرا دل یہ پکارے سے مشہور ہونے والی عائشہ کاپہلا گاناریلیزہوگیا

میرا دل یہ پکارے سے مشہور ہونے والی عائشہ کاپہلا گاناریلیزہوگیا
کیپشن: Mera Dil Yeh Pakaray's first song of Ayesha was released

ایک نیوز:دوست کی شادی پر پرانے گانے میرادل یہ پکارےپر ڈانس کرکے شہرت حاصل کرنے والی عائشہ کا پہلا گاناریلیزہوگیا۔

View this post on Instagram

A post shared by AYESHA (@oyee_ayesha)


تفصیلات کے مطابق میرا دل یہ پکارے گرل کو ماڈلنگ کے مزید پراجیکٹس ملے۔ عائشہ نے بالی وڈ کے پرانے گانے میرا دل یہ پکارے پر اپنی دوست کی شادی پر ڈانس کرکے شہرت حاصل کی۔
سوشل میڈیا سنسیشن عائشہ نے زی کے کے نئے ریلیز ہونے والے گانے بادل سے گئے کی میوزک ویڈیو میں فیچر کی۔ تاہم اس میوزک ویڈیو سے عائشہ زیادہ متاثر نہ کرسکیں۔

View this post on Instagram

A post shared by AYESHA (@oyee_ayesha)


عائشہ نے حال ہی میں ایک میوزک ویڈیو کو شیئر کیا جس میں عائشہ نے فیچر کیا اور اداکاری کی۔ بادل سے گئے گانے کو زیڈ کے نے ڈائریکٹ اور گایا ہے، جس کی کمپوزیشن روشن، ربی اور اظہر نے دی ہے۔
عائشہ کے اس نئے ویڈیو سانگ پر ملے جلے تاثرات سامنے آرہے ہیں۔کچھ سوشل میڈیا صارفین عائشہ کو ٹرول کر رہے ہیں جبکہ بہت سوں نے عائشہ کے ڈیبیو ویڈیو پر ان کی کوشش کو سراہا۔