زمان پارک کے باہر  جھڑپیں،کتنے اہلکار زخمی ہوئے؟تفصیلات سامنے آگئیں

Mar 08, 2023 | 22:44 PM

ایک نیوز :زمان پارک کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کے ساتھ جھڑپوں میں  تشدد سے 2 ڈی ایس پیز، ایس ایچ او اور گیارہ اہلکار زخمی، ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔

 دوسری جانب پنجاب پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہر میں پی ٹی آئی اے کے پر تشدد ہنگاموں کے دوران لا اینڈ آرڈر کنٹرول کرتے ہوئے پولیس کی کئی جوان شدید زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

 تحریک انصاف کے کارکنوں کے تشدد سے زخمی ہونے والوں میں ڈی ایس پی سبزہ زار، ڈی ایس پی ٹاؤن شپ شامل ہیں جبکہ ایس ایچ او ہنجروال، کانسٹیبل عرفان،ندیم، بلال،وقار،عبدالستار، علی عصمت، سکندر، علی حمزہ  شامل ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے تحریک انصاف کے 38کارکنوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے لسٹ بھی جاری کردی ۔

     

مزیدخبریں