ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی خالی کردہ 6 نشستوں پر انتخابی شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر پولنگ 30 اپریل کو ہو گی۔ 12 تا 14 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن امیدواروں کے ناموں کی فہرست 15 مارچ کو آویزاں کرے گا، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 22 مارچ تک کی جائے گی، سکروٹنی پر ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپلیں 27 مارچ تک دائر کی جا سکیں گی۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اپیلوں پر فیصلے 3 اپریل تک جاری کیے جائیں گے، امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 4 اپریل کو جاری ہو گی، امیدوار 5 اپریل کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں، امیدواروں کو انتخابی نشان 6 اپریل کو جاری ہوں گے، عمران خان نے 7 نشستوں پر کامیابی کے بعد این اے 22 مردان، 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب اور این اے 239 کراچی کی نشستیں چھوڑی ہیں۔