بیٹی بڑی ہوکرماں عالیہ جیسی بنے،میں نہیں چاہتا،رنبیرکپور

Mar 08, 2023 | 22:00 PM

ایک نیوز:بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کا اپنی بیٹی کے مستقبل کے بارے میں کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا میری بیٹی راہا بڑی ہوکر میری بیوی عالیہ بھٹ جیسی بنے۔
اداکار رنبیر کپور  اپنی فلم ’’تو جھوٹی میں مکار‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

رنبیر کپور کانجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ چاہتا ہوں  بیٹی راہا بڑی ہو تو وہ عالیہ کی طرح خوبصورت نظر آئے لیکن مزاج میں اس کی جیسی نہ ہو بلکہ وہ میری شخصیت کو فالو کرے کیونکہ میں گھر پر’دو عالیہ‘ نہیں سنبھال سکتا۔  عالیہ جیسی دوسری لڑکی کو سنبھالنا ان کیلئےمشکل کام ہوگا کیونکہ وہ بہت زیادہ بولتی ہے لیکن میں امید کرتا ہوں کہ راہا میری طرح خاموش مزاج ہو تاکہ ہم دونوں ملکر عالیہ کو سنبھال سکیں۔
واضح رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپریل 2022ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کے 6 ماہ بعد ہی انہوں نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کردیا تھا۔

مزیدخبریں