پیمرا کا مال روڈلاہورکے حوالے سےنیاہدایت نامہ جاری

Mar 08, 2023 | 21:12 PM

ایک نیوز: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) نے مال روڈ لاہور پر کسی بھی قسم کی ریلی یا مظاہرے کی کوریج پر پابندی عائد کر دی۔تمام ٹی وی چینلز کو کوریج سے روکنے کا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

پیمرا کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق مال روڈ پر ریلیوں اور مظاہروں کی کوریج کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان پیمرا کاکہنا ہے کہ تمام چینلز کو ایک بار پھر متنبہ کیا جاتا ہے کہ پابندی کی پاسداری کریں، ریلیوں اور مظاہروں میں اداروں سے متعلق بہتان تراشی اور نفرت انگیز 
مواد بھی نشر ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں