ایک نیوز:پاکستان تحریک انصاف کے صدرچودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھاکہ عمران خان کی قیادت میں عوامی طاقت کو روکنا نااہل ٹولے کے بس کی بات نہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سینئر وکلاء کے وفد نے ملاقات کی جس میں پرامن پارٹی کارکنوں پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی گئی۔
تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ عمران خان مظلوم کی آواز ہیں، حکومت کے دن گنے جا چکے۔عوام کے احتجاج نے ثابت کر دیا کہ یہ الیکشن سے کتنا ڈر چکے ہیں
چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی بد ترین فسطائیت نے اس کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا۔ پنجاب میں آئینی اور قانونی حقوق کو کچلنے کیلئے پولیس کا بدترین استعمال جاری ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے آنسو گیس، لاٹھی چارج کا بدترین استعمال قابل مذمت ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پولیس نے گلو بٹ کا کردار ادا کیا، پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گاڑیاں توڑیں۔ چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ پنجاب میں ہونے والی لاقانونیت کا نوٹس لیں۔
پرویزا لٰہی کاکہنا تھا کہ انتخابی شیڈول آ چکا ہے مگر انتخابی ریلی کی اجازت نہیں دی جا رہی۔