ایران، سکولوں کے 5 ہزار سے زائد بچوں کو زہر دینے کاانکشاف

ایران:  سکولوں کے 5 ہزار سے زائد بچوں کو زہر دیئے جانے کا تہلکہ خیز انکشاف
کیپشن: Iran: More than 5,000 school children have been poisoned

ایک نیوز:ایران کے سکولوں میں 5ہزار سے زائد بچوں کو زہردینے کا انکشاف سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق نومبر  سے  اب تک   ایرانی سکولوں میں زیادہ تر طالبات کو  نشانہ بنایا گیا ہے۔ پراسرار زہر خورانی کے واقعات نے ایران کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ  سکولوں  کے احاطے میں ناخوشگوار بدبو پھیلتی ہے  جس کے بعد طلباء میں سانس کی قلت سے متلی اور چکر آنے کی علامات ظاہر ہوتی  ہیں، کچھ  طلبہ کے ہسپتال میں علاج  کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔

 ایران میں سکولوں کے بچوں کو زہر دینے کے واقعات  نے بین الاقوامی تشویش کو بھی جنم دیا ہے اور مغربی ممالک نے بھی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

22 سالہ ایرانی کرد مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ملک گیر مظاہروں کے آغاز کے فوراً بعد بچوں کو زہر دینے کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا۔

پارلیمانی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے ایک رکن محمد حسن اسفاری کا کہنا تھا کہ ملک کے 25 صوبے اور تقریباً 230 سکول متاثر ہوئے ہیں، اور سکول کی 5000 سے زیادہ لڑکیوں اور لڑکوں کو زہر دیا گیا ہے۔

زہر کی قسم اور وجہ جاننے کیلئےمختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ ابھی تک استعمال کیے جانےوالے زہر کی قسم کے حوالے سے کوئی خاص معلومات نہیں مل سکی ہیں۔