ایک نیوز : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 8 کے 25 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ریکارڈ241 رنزکا ہدف حاصل کرلیا۔
پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کرلیا اور مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔ بابراعظم کی شاندار سنچری کی بدولت پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 241 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن رائے نےپی ایس ایل کی سب سے بڑی 145رنز کی اننگز کھیلی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔
اس سے قبل کپتان پشاورزلمی بابراعظم نے 65 گیندوں پر115رنز کی اننگزکھیلی۔ بابراعظم نے 60 گیندوں پرسنچری مکمل کی۔ صائم ایوب نے5چھکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر 74 رنزبنائے۔
میچ سے قبل پشاورزلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی کوشش ہوگی 190رنزبنائیں اور آگے بھی اسی کمبی نیشن کو برقراررکھیں۔
سپر ویمن نے ایمازونز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
واضح رہے کہ 2 روز قبل کراچی کنگز کے خلاف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد انگلی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ سرفراز احمد کی جگہ بسم اللہ خان کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا تھا جب کہ وکٹ کیپنگ کے فرائض عمر اکمل نبھائیں گے۔