اسلام آباد میں عورت مارچ میں تشدد پر3پولیس اہلکار معطل

Mar 08, 2023 | 18:35 PM

ایک نیوز :اسلام آباد میں عورت مارچ کے دوران خواتین پرتشدد میں ملوث 3پولیس اہلکاروں کو معطل کردیاگیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کاکہنا ہے کہ عورتوں کو لاٹھیاں مارنے والے3 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔مزید زمہ داروں کا تعین کیا جارہا ہے جن کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خاں نے خواتین مارچ کی شرکاء سےپولیس کی بدسلوکی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پرسخت برہمی کا اظہار کیا۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ خواتین شرکاء کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر انتہائی معذرت خواہ ہوں۔خواتین انتہائی قابل احترام ہیں، واقعے پر دلی افسوس ہے۔ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کریں گے۔

مزیدخبریں