ایک نیوز :وفاقی دارلحکومت میں عورت مارچ کے دوران خواجہ سراؤں نے صحافیوں کو تشدد کانشانہ بناڈالا ۔متعدد زخمی ہوگئے ۔پولیس کی جانب سے شرکاخواتین پرتشدد کیاگیا۔
اسلام آباد، عورت مارچ میں خواجہ سراوں کا صحافیوں پر تشدد#pnn #auratmarch #transgender #journalist pic.twitter.com/6vaoHsPQgP
— AIK News News (@pnnnewspk) March 8, 2023
تفصیلات کے مطابق عورت مارچ میں شریک خواجہ سراؤں نے کوریج کرنے والے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔لاتوں مکوں اور ڈنڈوں کا آزادنہ استعمال کیا گیا۔کئی نجی ٹی وی چینلز اور اخبارات کے فوٹو گرافر اور رپورٹر زخمی ہو گئے۔تشدد کرنے والے خواجہ سراوں کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا۔
اسلام آباد میں مارچ کے دوران پولیس اور خواتین میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، اور پولیس افسران خاتون کے ہاتھ لگانے پر شدید غصہ میں آ گئے۔
عورت مارچ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے پریس کلب کے اطراف سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کردی گئیں اور ہمیں وہاں جانے نہیں دیا گیا۔
مارچ کے شرکاء نے ڈی چوک کا رخ کیا تو پولیس کے انکار پر معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا، پولیس اور شرکاء نے ایک دوسرے پر ڈنڈے برسائے۔
“Don’t touch me “
— Usama Iqbal (@malikusama_10) March 8, 2023
اسلام آباد پولیس عورت مارچ پر عورتوں پر ہی لاٹھی برسانا شروع۔ ایس پی نوشیروان غصے سے لال پیلے ہو گئے۔ اپنے آپے پر قابو نہ رکھ سکے اور عورت کو دھکا دے مارا اور ڈونٹ ٹچ می کی صدائیں دیتے رہے۔ @ICT_Police @ShehzadPSP #AuratMarch2023 pic.twitter.com/Sfkabbp7ix
پولیس اور عورت مارچ میں شریک خواتین کے مابین ہونے والی تکرار کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون پولیس افسر کے ساتھ بحث و تکرار کررہی ہے، اور پولیس افسر بھی اسے تلخ لہجے میں جواب دے رہا۔
بعد ازاں ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے لاٹھی چارج بھی کیا جارہا ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج خواتین پر کیا جارہا ہے یا مارچ میں شریک مردوں پر۔
عورت مارچ میں خواجہ سراوں کا صحافیوں پر تشدد۔۔۔۔
لاتوں مکوں اور ڈنڈوں کا آزادنہ استعمال https://t.co/MFKz7G5pVa#AuratMarch2023 #fightauratmarch #Transgender pic.twitter.com/PuCFc9BOFJ
— AIK News News (@pnnnewspk) March 8, 2023
مجھے ہاتھ مت لگانا، عورت مارچ میں خاتون اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ کلامی#pnn #AuratMarch2023 #islamabadpolice pic.twitter.com/T3bCp8yEsm
— AIK News News (@pnnnewspk) March 8, 2023