ایک اور واقعہ 25مئی ہوگیا ہے:تحریک انصاف

امپورٹڈحکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے:پی ٹی آئی رہنما

ایک نیوز:پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اتنی خوفزدہ ہےکہ جلسے سے پہلے ہی ہمارے کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا اور جو واٹرکین کارکنوں پر استعمال کیا جارہا ہے اس میں تیزاب ملایا ہوا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس سے زیادہ خوفزدگی کیا ہوگی، محسن نقوی امپورٹڈ حکمرانوں کی ایما پرایک  پُرامن ریلی سے گھبراہٹ کا شکار ہوگیا،آج فسطائی حکومت نے جبروسفاکیت کی تمام حدودعبور کردی ہیں۔

 

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ آج ایک بار پھر فاشسٹ رجیم کا چہرہ پوری دنیا نے دیکھا ہے،ہمارے کئی سو کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے،انکا قصور یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم مطابق الیکشن مہم کا آغاز کرنے جارہے تھے،آئین کہہ رہا ہے الیکشن ہونے جارہے ہیں دوسری طرف نگران حکومت نے الیکشن مہم کا حصہ بننے والوں پر زہریلے تیزاب کا پانی پھینکا گیا،زرادری کا بچہ اور گلو بٹ اکٹھے ہوگئے ہیں،یہ توہین عدالت ہوئی ہے پاکستان کے آئین کو معطل کرنے کی کوشش کی گئی ہے،عمران خان اپنے وکلا کے ساتھ  قانون پہلوں پر مشاورت کر رہے ہیں،جو رویہ آج اپنایا گیا ہے آج انکا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے،ہماری جدو جہد آئین اور قانون کے مطابق ہے،ہم آئین اور قانون کے ساتھ کھڑے ہیں،امید کرتے ہیں عدلیہ دیکھ رہی ہوگی جس طرح عدلیہ کے احکامات کو روکا جارہا ہے،لاہور کی کیبلز بند کردی گئی ہے،ہمارے کارکنوں پر حملہ بھی کیا گیا تو وہ جواب نہیں دیں گئے؟ محسن نقوی مارشل اللہ سے بھی آگے چلا گیا ہے،عمران خان اپنی مشاورت  وکلا کے ساتھ  کررہے ہیں۔ یہ واقعات 25 مئی کو بھی ہوا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکنان پر پولیس کی بربریت کو دکھانے پر میڈیا پر پابندی لگا دی گئی،پنجاب ایسٹ انڈیا کمپنی کے ماتحت ہے، محسن نقوی پنجاب کے نئے جنرل ڈائیر ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مریم صفدر نگران سیٹ اپ کی نگرانی میں پورے سرکاری وسائل اور پروٹوکل سے اجتماعات کررہی ہے،خوفزدہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے عمران خان کی ٹی وی پر تقاریروں پر بھی پابندی ہے اور ریلیاں نکالنے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔فاشسٹ حکومت کیجانب سے امپورٹڈ حکومت نے کنٹینرز اور رکاوٹیں لگا کر تمام راستے بند کردئیے ہے۔ انتخابات کی تاریخ آنے کے باوجود اپنا جمہوری حق استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے.

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ عالمی یوم خواتین پر بدمعاش محسن نقوی نے تحریک انصاف کی خواتین پر حملہ کیا ہے،سمجھ سے بالاتر ہے کہ اس کے چینل کے اینکرز اس فاشسٹ اور زرداری کے ٹاؤٹ کے لیے کیسے کام کر سکتے ہیں؟ محسن نقوی اب مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ہے۔پنجاب کی فاشسٹ نگران حکومت اس وقت لاہور میں جو کچھ کر رہی ہے وہ براہ راست سپریم کورٹ پر حملہ ہے،ن لیگ اس طرح کے پرتشدد حملوں کی روایت رکھتی ہے،کے پی کے نگراں بھی الیکشن کی تاریخ دینے سے انکار کر کے سپریم کورٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں،پی ڈی ایم اور حمایتی یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ انہیں سپریم کورٹ اور قانون کی حکمرانی کا کوئی احترام نہیں ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت عمران خان اپنی انتخابی مہم شروع کرنے جارہے تھے،خیبرپختونخوا کی حکومت بھی الیکشن کی تاریخ دینے سے بھاگ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نےسپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ الیکشن کی تاریخ کے لیے جو سو موٹو لیا تھا وہ خطرے میں ہے،سارے چوک چوراہے زمان پارک کی بند کر دیےگئے ہیں،عمران خان اپنی وکلا ٹیم سے مشاورت کر رہے ہیں۔