الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کاشیڈول جاری کردیا

Mar 08, 2023 | 16:16 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز: پنجاب میں انتخابات کا بگل بج گیا۔ 30 اپریل کو سیاسی میدان لگے گا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کاشیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30اپریل کو ہوں گے۔  ریٹرننگ افسر 11مارچ کو پبلک نوٹس جاری کریں گے۔ کاغذات نامزدگی 12سے 14مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ جبکہ  کاغذات نامزدگی کی جانچ پٹرتال 22مارچ کو ہوگی۔امیدواروں کو انتخابی نشان 6اپریل کو جاری کئے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  سیاسی جماعتوں کومخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست 14مارچ تک ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرانی ہوگی۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں الیکشن کے سلسلے میں  ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آج سیکرٹری الیکشن کمیشن،سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن  اور ڈی جی لاء نے گورنر کے پی کے سے ملاقات  کی۔ ملاقات کے پی کے میں  الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے حوالے سے تھی۔گورنر کے پی کے الیکشن کی تاریخ دینے کے پابند ہیں۔گورنر کے پی کے آئندہ ہفتے الیکشن کمیشن سے مشاورت کے لیے خصوصی ملاقات  کریں گے۔

مزیدخبریں