نگران وزیراعلیٰ کی گورنر پنجاب سے ملاقات، عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال

نگران وزیراعلیٰ کی گورنر پنجاب سے ملاقات، عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: Caretaker Chief Minister met with Governor Punjab, discussed the general situation

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی اہم شخصیت سے بڑی ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں ملک کی عمومی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی گورنر ہاؤس پہنچ گئے۔ جہاں گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان سے انہوں نے اہم ملاقات کی۔ 

ذرائع کے  مطابق ملاقات میں پنجاب کی عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اس سے قبل محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں ایک ہفتے کیلئے جلسے، جلوس اور ریلیوں کے انعقاد پر پابندی عائد کردی ہے۔ جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور میں احتجاج، دھرنے اور مظاہروں  پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی کا نفاذ آج سے شروع ہو گا۔ 

نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی آئندہ 7 روز تک جاری رہے گی۔ یہ پابندی لاہور میں ٹریفک اور سیکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان کررکھا ہے۔