عمران خان کی تقاریر پرپابندی کے خلاف درخواست،جج کی سماعت سےمعذرت

Mar 08, 2023 | 15:42 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر اور بیانات چلانے پر پیمرا کی پابندی کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد بلال حسن نے عمران خان کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔جسٹس شاہد بلال نے ذاتی وجوہات کی بنا پر سماعت سے معذرت کی۔جسٹس شاہد بلال نے کیس کسی اور عدالت بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

موقف اختیار کیا گیا ہے کہ   پیمرا نے عمران خان کی  اور تقاریر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کی ہے،بیانات اور تقاریر پر پابندی لگانا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

مزیدخبریں