مانانوالہ: معمولی تلخ کلامی پر دوست کی دوست پر فائرنگ

مانانوالہ: معمولی تلخ کلامی پر دوست کی دوست پر فائرنگ

ایک نیوز: مانانوالہ میں معمولی تلخ کلامی پر دوست نے دوست کو فائر مار کر شدید زخمی کر دیا ،دوست کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

رپورٹ کے مطابق محلہ قادر آباد کے رہائشی علی رضا  نے اپنے بچپن کے دوست سے کہا کہ وہ اس کے ساتھ دوستی کا رشتہ کیوں نہیں نبھا رہا ؟

جبکہ زخمی عظیم نے کہا کہ اس کا کردار ٹھیک نہیں تو گھر والوں نے اس سے تعلقات رکھنے سے منع کیا ہے اسی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوگیا اور علی رضا نے عظیم کو پسٹل کا فائر مار کر شدید زخمی کر دیا اور موقعہ سے فرار ہو گیا پولیس نے جائے وقوعہ سے پسٹل برآمد کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ گجر پورہ میں چلتی موٹر سائیکل پر دوست نے پیٹھ کے وار سے دوست کو قتل کر دیا تھا، پیچھے بیٹھے دوست نے فائرنگ کرکے  آگے بیٹھےدوست کو قتل کردیا تھا۔پولیس کے مطابق قتل کی واردات چائنہ اسکیم میں لیڈیز پارک کے قریب ہوئی جس میں مرنے والے دوست کی شناخت زوہیب بٹ عرف سونی نام سے ہوئی تھی۔