سکیورٹی فورسز کا دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،6 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،6 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: سکیورٹی فورسز کا دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،6 دہشتگرد ہلاک

ایک نیوز: پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ 

پاک فوج کے تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان کے نواحی علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر بھر پور کارروائی کی ہے جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی ،فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب6 دہشت گرد مارے گئے جن کی لاشیں قبضہ میں لے لی گئیں ہیں۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں ہیں،مارے جانے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

ترجمان کے مطابق مقامی لوگوں نے کامیاب کارروائی پر فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سکیورٹی فورسزز کے تعاون کا عزم اظہار کیا ہے۔