گورنرخیبرپختونخوا الیکشن کی تاریخ دینے کےپابند ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن

گورنرخیبرپختونخوا الیکشن کی تاریخ دینے کےپابند ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن
کیپشن: Governor Khyber Pakhtunkhwa is bound to give the election date, Election Commission Spokesperson(file photo)

ایک نیوز: ترجمان الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ گورنرخیبرپختونخوا انتخابات کی تاریخ دینے کے پابند ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن، سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن اور ڈی جی لاء نے گورنر کے پی کے سے ملاقات  کی۔

ترجمان نے بیان میں بتایا کہ ملاقات کے پی کے میں الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے حوالے سے تھی۔ گورنر کے پی کے الیکشن کی تاریخ دینے کے پابند ہیں۔

ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ گورنر کے پی کے آئندہ ہفتے الیکشن کمیشن سے مشاورت کے لیے خصوصی ملاقات کریں گے۔