ایک نیوز: سپریم کورٹ میں صحافی ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی نے پیشرفت رپورٹ جمع کرادی۔
تفصیلات کے مطابق پیشرفت رپورٹ سربمہر لفافے میں سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، ملکی اور غیرملکی گواہان کے بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق جلد جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) دوبارہ کینیا اور لندن کا دورہ کرے گی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ہر 15 دن بعد پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔کینیا میں صحافی ارشد شریف کو 22 اور 23 اکتوبر کی درمیانی شب گاڑی میں جاتے ہوئے کینین پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔