چاہت فتح علی خان نے ’کہانی سُنو’ کو نیا انداز دے دیا، ویڈیو وائرل

چاہت فتح علی خان نے ’کہانی سُنو’ کو نیا انداز دے دیا، ویڈیو وائرل

ایک نیوز: پی ایس ایل 8 کا ترانہ گاکرمزید شہرت سمیٹنے والے چاہت فتح خان نے اس بارکیفی خلیل کے انٹرنیشنل چارٹ ٹاپر گانے ’کہانی سُنو‘ پرطبع آزمائی کی ۔

رپورٹ کے مطابق کیفی خیل کا گانا ’کہانی سنو 2.0‘ مسلسل بلندیوں کو چھو رہا ہے اور اسے دنیا بھر کے مختلف گلوکار اپنی آواز میں گا کر کیفی خلیل کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔لندن میں مقیم چاہت فتح علی خان بھی گزشتہ ایک سال سے گلوکاری کو بطور کیریئراپنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ، ”میں جانتا تھا کہ میں ایک بہترین اداکار، پرفارمر، ماڈل اور گلوکار ہوں لہذا میں نے اپنے ٹیلنٹ کو اسکرین پر لانے کا فیصلہ کیا“۔

 گلوکار نے ٹوئٹرپریہ اعلان بھی کیا کہ وہ جلد اپنا کنسرٹ کرنے جارہے ہیں جس کا ٹکٹ 30 پاؤنڈز رکھا گیا ہے۔