ایک نیوز: عمران خان کی انتخابی ریلی کو بڑا جھٹکا، محکمہ داخلہ پنجاب نے بڑی پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں جلسے، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور میں احتجاج، دھرنے اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی کا نفاذ آج سے شروع ہو گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی آئندہ 7 روز تک جاری رہے گی۔ یہ پابندی لاہور میں ٹریفک اور سیکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان کررکھا ہے۔