ایک نیوز : کراچی میں ڈاکوؤں کی وارداتیں تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہیں۔ ڈاکووں نے لوٹ مار کے دوران ویٹا چورنگی پر نوجوان کو زخمی کر دیا جس کے بعد پولیس نے3 ڈاکوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
رپورۓ کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں ۔ ویٹا چورنگی کے قریب ڈاکوں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا ہے۔۔ ڈیفنس میں ٹریفک سگنل پر لوٹ مار کرنے والے ڈاکووں کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا۔ پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں 3 ڈاکوؤں کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ملزموں کی لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی تھی۔ سچل میں بھی مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ڈاکووں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ پولیس سیاسی بن کر غلامی کر رہی ہے۔ کراچی کے لوگوں کو کون تحفظ دے گا؟ حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ سے سوال کیا کہ آپ کی پولیس کہاں لگی ہوئی ہے؟ کے پی اوآفس پر میں دہشت گردی کا واقعہ حکومت کی ناکامی تھا۔