کسی لیڈر کو ایسے الزامات میں  سزا نہیں ہوئی جیسے عمران خان کو سنائی گئی: کنور دلشاد

Mar 08, 2023 | 12:55 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان  کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے معاملہ پر سابق  سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ماضی میں کسی لیڈر کو ایسے الزامات میں  سزا نہیں ہوئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق سابق سیکریٹری  الیکشن کمیشن کنور دلشاد نےایک نیوز سے غیر رسمی گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کسی لیڈر کو ایسے الزامات میں  سزا نہیں ہوئی ہے اور نا ہی ماضی میں کسی  بھی لیڈر نے الیکشن کمیشن کے خلاف ایسی زبان استعمال نہیں کی ہے۔ ماضی میں بھی الیکشن کمیشن  ایسے نوٹسسزرجاری کرتا رہا ہےجس کو نوٹس جاری کیا جاتا تھا وہ معافی مانگ لیتا تھا۔ماضی میں کسی بڑے لیڈر کو اس طرح کے اقدام کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔اس فیصلے کے خلاف اپیل کو صرف سپریم کورٹ میم کی جا سکتی ہے۔

 سابق ترجمان الیکشن کمیشن افضل خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن  کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ جاری کرنا غلط اقدام ہے۔ماضی میں کبھی کسی سیاستدان کے خلاف ایسے اقدامات نہیں کیے گئے۔

الیکشن کمیشن  کوئی عدالت نہیں ہے۔الیکشن کمیشن کا کام 90 روز میں الیکشن  کرانا ہے

مزیدخبریں