مریم نواز کا سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے کورٹ مارشل کا مطالبہ

Mar 08, 2023 | 12:30 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاہے کہ فیض حمید نے2 سال (ن)لیگ کی حکومت گرانے میں کردار ادا کیا،فیض حمید نے 4 سال عمران حکومت کی حمایت کے ذریعے ملک تباہ کرنے میں کردار ادا کیا ،فیض حمید کا کورٹ مارشل کیا جانا چاہئے،فیض حمید کو نشان عبرت بنانا چاہئے تاکہ آئندہ پھر کسی کو جرأ ت نہ ہو ۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں مریم نواز کاکہناتھا کہ ہائبرڈ نظام”لانے والوں کو سب سے بڑی سزا“ ووٹ کو عزت دو کی شکل میں ملی ، سمجھتی ہوں یہ بڑی خوش آئندہ بات ہے نوازشریف نے قربانی دی، نوازشریف نے لوگوں کو یہ باور کرایا سب کچھ آئینی کردار میں اچھا لگتا ہے،ان کاکہناتھا کہ آئینی کردار سے باہر نکل کر کچھ بھی کرنیوالے کو قیمت چکاناہوگی،غیر آئینی کردار ادا کرنیوالوں پر تنقید تو کرتی ہوں لیکن ادارے کو ہدف بنانے کے حق میں نہیں۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر کا کہناہے کہ اداروں کو بھی ایسے تمام افراد کو سزا دینی چاہئے جو اداروں کی بدنامی کا باعث بنے،اس عمل سے اداروں کی اپنی عزت اور تکریم بڑھے گی، اس سے ان کی نیک نامی ہو گی۔

ایک ویب چینل کو انٹرویو میں مریم نواز نے کہاکہ ثاقب نثار اب بھی متحرک ہیں، وہ اس وقت جتنا بھی جھوٹ بول لیں، قوم سب جانتی ہے، میں سمجھتی ہوں ثاقب نثار اس قوم کے سب سے بڑے مجرم ہیں ۔ثاقب نثار انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھے تھے،ایک کرنل، ایک بریگیڈیئرثاقب نثار کو ہدایات دیا کرتے تھے،فیض حمید ان کو ہدایات دیتا تھا اور انہوں نے اس سے ملاقات سے انکار نہیں کیا۔

مریم نواز کاکہناتھا کہ ثاقب نثار نے قوم اور منتخب وزیراعظم کیساتھ کیا اس سے بڑا ظلم یہ تھا،ثاقب نثار نے ایک نااہل، نالائق شخص کو لاکر قوم پر مسلط کردیا، ثاقب نثار اب عوامی اجتماع میں جانے کے قابل نہیں ،ان کاکہناتھا کہ سمجھتی ہوں ایسے کرداروںں کو عبرت کانشان بنائے بغیر قوم ترقی نہیں کر سکتی ،سمجھتی ہوں ایسے کرنے سے ملک کی سمت درست ہو سکتی ہے ۔

مزیدخبریں