میاں چنوں: برقعہ پہن کرون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان گرفتار

میاں چنوں: برقعہ پہن کرون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان گرفتار

ایک نیوز: میاں چنوں میں لڑکی کا گیٹ اپ بنا کر  ون ویلنگ اور  ہلڑ بازی کرنے والے لڑکوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور  برقعہ پوش ون ویلرکو گرفتار  کرکےمقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میاں چنوں میں منچلے نوجوانوں کی عجیب وغریب حرکات  سامنے آئی ہیں۔ نوجوان برقعہ پہن کر اپنے دوست کے ساتھ جی ٹی روڈ اور تلمبہ روڈ  پر ون ویلنگ کررہا تھا۔تھانہ سٹی میاں چنوں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتارکرکےتھانہ سٹی حوالات میں بند کر دیا  ہے۔ ملزمان کی شناخت زیشان اور عبدالوارث کے نام سے ہوئی ہے

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-08/news-1678260567-7985.mp4

واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں برقع پہن کر لڑکی سے ملنے والے عاشق کو اہل محلہ نے پکڑ لیا تھا۔ گوجرانوالہ میں برقع پہن کر لڑکی سے ملنے آنے والے لڑکے کو محلے داروں نے پکڑ کر تھپڑوں سے تواضع کی تھی۔محلہ داروں کی جانب سے لڑکے کا برقعہ اتار کر خوب درگت بنائی گئی۔

محلے داروں کا کہنا تھاکہ نوجوان برقع پہن کر کئی روز سے انکے محلے میں آرہا تھا، شک ہونے پر محلے والوں نے چیک کیا تو برقع کے اندر سے لڑکا نکلا۔لڑکے کو اہل محلہ کی جانب سے اس شرط پر جانے کی اجازت دی گئی کہ وہ آئندہ ادھر نہیں آئےگا۔