اے این ایف کا آپریشن، کروڑوں روپے کی مالیت کی منشیات برآمد

اے این ایف کا آپریشن، کروڑوں روپے کی مالیت کی منشیات برآمد

ایک نیوز:  اے این ایف نے منشیات کیخلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئےکروڑوں روپے مالیت کی 97 کلو چرس اور آئس برآمد کر کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اےاین ایف نے کوئٹہ میں کاروائی کرتے ہوئے فیصل آباد کے رہائشی ملزم سے 50 کلو  چرس برآمد  کی ہے۔ برآمدشدہ منشیات پھلوں کے کارٹن میں چھپائی گئی تھی ۔ اس کے علاوہ اے این ایف نے دبئی جانے والے کنٹینر سے 43 کلو چرس اور ایک کلو آئس برآمد کی ہے۔ منشیات کو مہارت کے ساتھ مشینری کے اندر چھپایا گیا تھا ۔

اے این ایف نے لاہور فیصل ٹاؤن کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی خاتون سے 3 کلو 600 گرام آئس برآمد  کر لی ہے۔ انٹرنیشنل میل آفس سیالکوٹ میں امریکہ سے بھیجے گئے پارسل سے 150 گرام ویڈ برآمد  ہوئی ہے۔ گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیےگئے ہیں۔ 

  اے این ایف نے اسلام آباد ڈی 17  مرکز کے قریب کار سے 108 کلو چرس ،78 کلو افیون اور 6 کلو ہیروئن برآمد کی ہے جس میں  ملوث مظفر آباد کا رہائشی ملزم گرفتار  ہو گیاہے۔ایک اور کارروائی میں اسلام آباد نجی کوریئر آفس پارسل سے 102 گرام آئس اور 74 گرام ہیروئین برآمد  کی ہے۔ 

ملتان ایئرپورٹ فلائٹ نمبر GF 788 سے بحرین جانے والے  ملزم کے پیٹ سے 118 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے ہیں۔  اسمگلنگ میں ملوث نارووال کا رہائشی ملزم گرفتار ہو گیاہے۔ اے این ایف نے فیصل آباد ایئرپورٹ فلائٹ نمبر GF 9563 جدہ جانے والےملزم کے پیٹ سے 120 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے ہیں جس میں ملوث ساہیوال کا رہائشی ملزم گرفتار ہو گیاہے۔