عمران خان کی ممکنہ گرفتاری ،زمان پارک میدان جنگ بنا رہا، شیلنگ ،پتھراؤ سے متعدد کارکن زخمی

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری ،زمان پارک کے باہر پولیس ان ایکشن، متعدد کارکن زخمی

ایک نیوز:(شیرازنثار) عدلیہ بچاؤ ریلی میں شرکت کیلئے تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے زمان پارک کا رخ کیا تو  دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس  بھی ایکشن میں آگئی اور سینکڑوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس دوران کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن اور آنسو گیس کا بھی استعمال کیا گیا۔ جس کے بعد پی ٹی آئی کے نوجوانوں کی جانب سے جوابی پتھراؤ ہوا۔ پولیس اور کارکنوں میں تصادم سے اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق زمان پارک کے باہر کینال ر وڈ پرتحریک انصاف کے کارکنوں  کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ  کی  جس سے ہر طرف دھواں پھیل گیا۔مال روڈ انڈرپاس سے کارکنوں کو منتشرکرنے کیلئے واٹر کینن کا  بھی استعمال ہوا۔ 

 لاہور پولیس نے دفعہ 144 کے پیش نظر ریلی کیلئے زمان پارک آنے والے سینکڑوں  کارکنوں کو حراست میں لیا۔ مزاحمت پر لاٹھی چارج بھی کیا اور درجنوں گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دئیے گئے۔ جس کے بعد کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی اور پولیس پر پتھراؤ بھی ہوا۔ پولیس نے آنسو گیس کے شیلز کا استعمال کیا  اور ڈنڈے بھی چلائے۔ 

واضح رہے کہ پولیس نے  مال روڈ سے کینال کی جانب  تمام راستوں کو بند کردیا تھا۔ لاہور زمان پارک کے گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات   رہی ۔ ریلی میں شرکت کے لیے آنے والوں کو گزرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔ پولیس ،ایلٹ فورس  کی گاڑیاں اور قیدیوں والی وین زمان پارک  کے باہر کھڑی رہیں۔

یاد رہے کہ  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف کوئٹہ کے تھانہ بجلی روڈ پر مقدمہ درج ہے،اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کیس میں عمران خان کیخلاف 2 روز قبل مقدمہ درج کیاگیاتھا۔ پولیس لائن سے اینٹی رائٹ فورس کو بھی طلب کر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد پولیس بھی عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک آئی تھی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-08/news-1678263514-6766.mp4